نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی خدمت میں ڈاسنہ مندر کے متنازع پجاری نرسنہا نند سرسوتی کے خلاف کارروائی کے لیئے عرضداشت پیش کی ہے۔ امانت اللہ خان نے اپنی عرضداشت میں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرتی مہم اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے نفرت کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایسے سبھی عناصر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے ، جو ہندوستان کا پر امن ماحول بگاڑنے پر آمادہ ہیں اور مسلمانوں کے خلاف آئے دن زہر اگلتے رہتے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں