• 425
    Shares

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کائنات کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے مریخ اور مشتری کے درمیان ایک سیارہ پر تحقیقاتی مشن بھیجنے کا پروگرام تشکیل دے رہا ہے۔اے پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل سے مالا مال فیڈریشن متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز منگل کو اعلان کیا ہے کہ خلائی تحقیقاتی پروگرام کا یہ بالکل نیا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کا آغاز2028 میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد اس پانچ سالہ خلائی مشن میں شٹل کو تقریبا 3.6 بلین کلومیٹر(2.2 بلین میل) کا سفر کرنا ہو گا اور یہ شٹل2033 میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ خلائی تحقیقاتی منصوبہ امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ماحولیاتی سائنس اور فزکس لیبارٹری کی شراکت سے تشکیل دیا جائے گا۔تاہم خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اس منصوبہ کے اخراجات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں