امارات میں کسی بھی قسم کا احتجاج یا جلسہ غیرقانونی: پاکستانی سفارتخانہ

0 13

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانہ نے امارات میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ’ مقامی قوانین کے مطابق یہاں کسی بھی قسم کا احتجاج یا جلسہ غیرقانونی ہے‘۔ابوظبی میں سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اس پرغیر متعلقہ سرگرمی بھی یہاں ممنوع ہے‘۔سفارتخانے نے بیان میں امارات میں مقیم تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ’ وہ مقامی قوانین کی پاسداری کریں اور اس طرح کی کسی بھی سرگرمی سے اجتناب کریں‘۔یاد رہیکہ اس سے قبل 13 اپریل کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ ’یو اے ای میں جلسے جلوس غیر قانونی ہیں۔‘ ’مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔‘بیان میں وہاں مقیم تمام پاکستانیوں سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کریں اور کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔