• 425
    Shares

دبئی : متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں اور اداروں کو تحریری ہدایت جاری کر کے پابندی لگائی ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے پر پی سی آر ٹسٹ کرایا جائے۔ الامارات الیوم کے مطابق امارات میں محکمہ افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ترمیم کی گئی ہے، اس پر عمل درآمد 29 اگست سے ہوگا۔ نئی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہر 48 گھنٹے میں پی سی آر ٹسٹ لازمی کیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے ملازمین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔نئی پابندی سے ان تمام ملازمین کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا جو امارات کے کسی سرکاری صحت ادارے سے منظور شدہ ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ یا رپورٹ پیش کردیں جس میں واضح کیا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کی صحت حالت ویکسین لینے کی اجازت نہیں دیتی۔ بیان میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت کے اداروں کی طرف سے کنٹریکٹ پر رکھی جانے والے آؤٹ سورس کمپنیاں یا پبلک سروس کمپنیاں، اپنے ایسے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد لازمی پی سی آر ٹسٹ کرائیں گی جو کہ حکومتی دفاتر میں فل ٹائم بنیاد پر کام کررہے ہیں، اس ٹسٹ کی قیمت متعلقہ کمپنی کو ادا کرنا ہوگی۔خانگی اداروں اور کمپنیوں کے وہ ملازم بھی پی سی آر ٹسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں