دبئی : متحدہ عرب امارات میں اقامتی ویزوں اور داخلہ کے اجازت ناموں کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ہنرمند ملازمین، سرمایہ کاروں، خودروزگار سے جڑے افراد اور فیملی کے ارکان کیلئے نئی اقسام کے اقامتی اجازت نامے متعارف کرائے گئے ہیں۔ امارات میں مقیم افراد اب نئی رہنما ہدایات کے تحت خاندان کے افراد کیلئے ویزے جاری کرسکیں گے۔