امارات میں ملازمین کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کا اعلان

0 20

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ملازمین کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی کردی گئی، پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے رمضان کے اوقات کی تصدیق وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات
(MOHRE)
ماہ مبارک کے قریب کر دے گی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران ڈیوٹی کے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ڈیوٹی کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں رمضان کا چاند یکم اپریل بروز جمعہ نظر آنے کی توقع ہے جو اسلامی مہینے شعبان کی 29 تاریخ کو ہے، یوں رمضان المبارک ہفتہ 2 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار یکم مئی کو ختم ہو گا، رمضان المبارک کے پہلے دن دبئی کے لوگ تقریباً 13 گھنٹے 47 منٹ کا روزہ رکھیں گے، جو بتدریج بڑھ کر تقریباً ساڑھے 14 گھنٹے ہو جائے گا۔