امارات میں دوسرے تعلیمی سمسٹر کا آغاز آن لائن ہوگا

دبئی : متحدہ عرب امارات کے تعلیمی حکام نے کہا ہے کہ دوسرے ایجوکیشنل سمسٹر کے ابتدائی دوہفتے کی کلاسیں آن لائن ہوں گی۔ 3 جنوری 2022 سے نئے سمسٹر کا آ غازکیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے خبررساں اداے ’وام‘ کے مطابق آن لائن تعلیم کا سلسلہ اسکولز ، کالجز، یونیورسٹیزاور ملک کے تمام ٹریننگ سینٹز میں ہوگی۔تعلیمی حکام نے توجہ دلائی کہ ٹریننگ سنٹرز اور جامعات میں ایسے شعبے باقاعدہ طورپر کھولے جائیں گے جہاں طلبا کو پریکٹیکل کیلئے حاضری ضروری ہوتی ہے جن میں میڈیکل یا انجینئرنگ کے مخصوص شعبے شامل ہیں۔امارات نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ کورونا وبا کی نئی صورتحال کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔حکام چاہتے ہیں کہ معاشرے کی سلامتی اور وبا کی پابندیوں میں نرمی کے درمیان توازن برقرار رکھاجائے اس کے پیش نظر نئے سمسٹرکے آغاز کے دوران عارضی طورپر آن لائن تعلیم کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave a comment