امارات میں رمضان المبارک کے اجتماعی افطار خیموں کے علاوہ سماجی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے افطار خیموں کے پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔یہ پروٹوکول مختلف عوامی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی روشنی میں صحت عامہ اور حفاظت کو برقرار رکھنے کی قومی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ افطار خیمہ لگانے کے لیے پہلے متعلقہ دارے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔افطار خیمہ ہر طرف سے کھلا ہو یا ایئر کنڈیشنڈ ہونے کے علاوہ تمام مطلوبہ حفاظتی انتظامات کو شامل کیا جائے۔
خیمہ کی گنجائش کا تعین مقامی کمیٹیوں اور ٹیموں کے ذریعے کیا جائے گا۔ شرکاء کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رہے گا ۔
افطار خیمہ کے منتظمین اور عملے کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنے ہوں گے اور لوگوں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔