ریاض ۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات ، ایتھوپیا اور ویتنام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ سرکاری زیر انتظام ایس پی اے نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی شہریوں کو حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی ان ممالک میں جانے کی اجازت ہے ۔ نئی پابندیاں اتوار کی رات سے نافذ ہوگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں