امارات اور فرانس میں 80رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

0 3

ابوظبی ۔ متحدہ عرب امارات فرانس سے 14 ارب یورو مالیت کے 80 رافیل جنگی طیارے خریدے گا۔ اس معاہدہ کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں یورو کے دیگر معاہدے بھی طے پائے ہیں۔ امارات فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار تصور کیا جاتا ہے۔ نئے آرڈر کے تحت یو اے ای 12 کاراکل ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا، جن کی قیمت17 ارب یورو سے زائد ہے۔ فرانسیسی صدر خلیجی ممالک کے2 روزہ دورے پر ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد وہ قطر اور سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔علاوہ ازیںفرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔