عام انتخابات 2019 کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلائی گئی پریس کانفرنس کا 5 بجے آغاز ہوا۔ دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے خطاب کیا۔

قومی آوازبیورو

پریس کانفرنس سے انتخابات کا اعلان، ملک بھر میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ

سات مراحل میں ہوں گے انتخابات، 23 مئی کو نتائج کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا:

انتخابات کی تاریخوں میں فصلوں کی کٹائی اور امتحانات کا بھی خیال رکھا گیا ہے تاکہ کسی کو دقت نہ ہو۔


یہ بھی پڑھیں

لوک سبھا الیکشن 2019 کا اعلان، 11 اپریل کو شروع ہوگی ووٹنگ، 23 مئی کو آئیں گے نتائج-

لوک سبھا چناو:ناندیڑ‘ پربھنی ‘اکولہ ‘ہنگولی ‘بلڈانہ ‘لاتورمیں رائے دہی کی تاریخ کااعلان

لوک سبھا الیکشن 2019 : کونسی ریاست میں کتنے مرحلوں میں چناوہوںگے معلوم کریں


انتخابات کو لے کر محکمہ انکم ٹیکس سے بھی گفتگو کی گئی ہے۔

اس مرتبہ 84 ملین ووٹرو بڑھے ہیں اور کل 90 کروڑ ووٹر اس مرتبہ ووٹ ڈال سکیں گے۔

18 سے 19 سال تک کے ووٹروں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے۔

ووٹر 1590 پر فون یا ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا نام ووٹنگ لسٹ میں چیک کر سکتے ہیں۔

پولنگ میں استعمال ہونے والی ای وی ایم پر تمام امیدواروں کی تصویر موجود ہوگی۔

کل 10 لاکھ بوتھوں پر حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا۔

پولنگ اسٹیشن پر پانی، بیت الخلا اور بجلی کا انتظام رہے گا۔

اس انتخاب میں نوٹا (تمام امیدواروں کے تئیں ناپسندیدگی ظاہر کرنا) بھی موجود رہے گا۔

تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ وی وی پیٹ (ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹریل) مشین نصب رہے گی۔

ملک بھر میں آج سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا، جس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر نظر رکھی جائے گی اور طے شدہ مدت کے اندر ہی اس کے استعمال کی اجازت ہوگی


اپنی رائے یہاں لکھیں