اترپردیش میں تین درجے کے پنچایت انتخابات 2021کے بارے میں بڑی خبریں آرہی ہیں۔الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کو اس سلسلے میں 17 مارچ تک ریزرویشن کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے بعد پردھانوں کے انتخابات 30 اپریل تک کرائے جائیں اسی کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پنچایت صدر اور بلاک چیف کے انتخابات 15 مئی تک ہونے چاہئیں ، ونود اپادھیائے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا . الیکشن کمیشن کا شیڈول پیش کرنے کے بعد کمیشن نے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا جس کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔ در حقیقت ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ پیش کردہ شیڈول میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات مئی تک ہوں گے۔اس پر ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ مئی میں پنچایت انتخابات کرانے کی تجویز کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے…


اپنی رائے یہاں لکھیں