نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جمعہ کو وہ عرضی خارج کردی جو اسمبلی انتخابات سے قبل الکٹورل بانڈس کی مزید فروخت پر حکم التواء جاری کرنے کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس شرد بوبڈے کی بنچ نے الکٹورل بانڈس کی فروخت روکنے سے انکار کیا جس کی درخواست این جی او اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس نے کی تھی ۔ قبل ازیں مرکز نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ بانڈس یکم اپریل سے 10اپریل تک جاری کئے جائیں گے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں