نئی دہلی:8. مئی کورونا کے قہر سے پورا ملک پریشان ہے اور کل ایک دن میں پھر چار لاکھ سے زیادہ نئے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور ورلڈو میٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق کل 4187 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی۔ ریاستی حکومتوں کی تمام تدابیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے اس وبا کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے رات کا کرفیو، ہفتہ میں دو دن کا لاک ڈاؤن، مکمل لاک ڈاؤن وغیرہ نافذ کیے ہوئے ہیں، لیکن نئے معاملے مہاراشٹر کو چھوڑ کر باقی ریاستوں سے زیادہ ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ رہی۔