ریاض ۔ مسجد الحرام میں بچوں کی تقریباً دو سال کے عرصہ کے بعد آمد ہوئی، نمازِ جمعہ میں شرکت کرنے والے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اللّٰہ کے ننھے مہمانوں کی چند تصاویر جاری کی گئیں اور ساتھ بتایا گیا کہ اللّٰہ کے ننھے مہمان جمعہ کی نماز کے دوران نظر آئے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ عمرہ اجازت نامہ اور ریاض الجنہ مسجد نبویؐ میں نماز کے اجازت نامے کم از کم پانچ سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔