القدس کارروائی کرنیوالے کے گھر کو بند کردیا گیا، یہودی کی فائرنگ سے فلسطینی شہید
اسرائیلی پولیس نے آج اتوار کو القدس میں حالیہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ نوجون نے شہر کے مضافات میں ایک عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کرکے 7 یہودیو ں کو ہلاک کردیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اس کارروائی کے فوری رد عمل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے آج اتوار کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کوشہید کردیا ہے۔
یاد رہے کہ القدس میں 7 یہودیوں کی ہلاکت پر منتج یہ حملہ 2008 کے بعد سے القدس میں اسرائیلیوں پر اپنی نوعیت کا ایک بدترین حملہ تھا۔ یہ حملہ جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی حملے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا۔