• 425
    Shares

رملہ : فلسطین میں برسراقتدار تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی نے قومی مصالحت کے حوالے سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوئے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس رملہ میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہوا۔ دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شاہاک کے سربراہ ندائو ارگمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں 3 اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ارگمان نے صدر عباس کو 3 اہم معاملات میں انتباہ بھی دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے صدر محمود عباس کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے اور اقتدار پر ممکنہ قبضہ کرنے پر خبردار کیا۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے بھی محمود عباس کو ایک مکتوب میں مذکورہ امور پر خبردار کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں