اورنگ آباد : 16 ستمبر (یو این آئی)ملک کے باوقار آئی آئی ٹی (IIT)کالجس میں داخلوں کیلئے ہر سال منعقدہ کیے جانے والے JEE(Main) امتحان کے نتائج کا اعلان کیاگیا ہے۔ ان امتحانات میں خلدآباد ( اورنگ آباد ) میں واقع العرفان جونیئر کالج خلدآبادکے 6 طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی روایت کو برقراررکھاہے اور جے ای ای ایڈوانس کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔

کالج کے طلباء جن میں شیخ محمد سعد اقبال احمد، فوزان احمد محمد عامر، مومن لقمان فصیح الدین، شیخ موسیٰ عبدالرشید احمد، خان عزیر فیصل، یعقوب مومن قیوم مومن نے جے ای ای مینز کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور IITکالجس میں داخلے کیلئے منعقدہ JEEایڈوانس کیلئے اہل قرارپائے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے معروف ، باوقار اور انتہائی معیاری سمجھے جانے والے انجینئرنگ کالجسIIT میں داخلہ کی خاطر ملک گیر سطح پر دو امتحانات منعقدکیے جاتے ہیں۔جس میں JEE(Main) اور JEE ایڈوانس شامل ہیں۔ ملک بھر سے JEE(Main) میں بارہ لاکھ سے زائد طلباء طالبات شرکت کرتے ہیں اس میں سےڈھائی لاکھ طلباء IITکے داخلہ کی خاطر منعقدہ JEEایڈوانس کے لئے اہل قرار پاتے ہیں۔ امسال JEE(Main) امتحانات جنوری‘ فروری‘مارچ اوراگست ستمبرمیں منعقدکیے گئے۔ ان چاروں امتحانات میں بہتر کارکردگی پر طلباء کو JEEایڈوانس کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ یہ امتحان 9 اکتوبر کومنعقد ہوگا۔ اس امتحان میں بہتر مقام حاصل کرنے والے طلباء کو ملک کی مایہ ناز ب22 آئی آئی ٹی کالجس میں داخلہ دیاجائے گا۔ اسکے علاوہ دنیاکے 100 تحقیقی اداروں میں شامل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ تکنالوجی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ وغیرہ میں داخلوں کی بنیادپر جے ای ای ایڈوانس کی بناء پر دیے جاتے ہیں۔

اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے ، ادارے کے ڈائریکٹر اور معروف کیریئر کونسلر محمد نجم الدین نے یو این آئی کو بتایا کہ ، ” العرفان جونیئرکالج کا آغاز تعلیمی سال 2019-20 میں ہوا۔ یہ پہلی پیج کے پہلے نتائج ہیں۔ ادارہ کی پہلے دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ معیاری تعلیم صحت مند واخلاقی ماحول میں فراہم کی جائے۔ اس کی خاطر IIT سے فارغ معیاری اساتذہ کوتدریس کیلئے منتخب کیاگیا تھا”۔ انھوں نے مزید بتیا کہ ” بائیو لوجی کے لئے شیخ محسن جوشہرکے معروف اداروں کے علاوہ رحمانی 30 میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ریاضی کے لئے دہلی سے امجدصاحب جوآئی آئی ٹی دھن باد سے ایم ٹیک ہیں ان کی خدمات حاصل کی گئیں۔اسی طرح کیمسٹری کے لئے دہلی کے متوطن شمس الحق کومقررکیاگیا۔ اسی طرح فزکس کے لئے لکھنو کے متوطن فیروزاحمد جو ملک کی مشہورو معروف کوچنگ کلاسیس میں تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔ ”

محمد نجم الدین نے اس کامیابی پر اللہ کاشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلباء ، اساتذہ اور انتظامیہ کی مشترکہ کوشیشوں کا کوششوں نتیجہ ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی یہ ادارہ طلباء و سرپرستوں کی امیدوں پر کھرا اترتے ہوئےاپنی بہتر سے بہتر کوششیں جاری رکھے گا۔

العرفان جونیئرکالج کے طلباء کی نمایاں کامیابی پرصدرِادارہ مجتبیٰ فاروق، سیکریٹری عمران نہری، ڈائریکٹر محمد نجم الدین، عاملہ کے اراکین‘ پرنسپل محمد اظہر الدین، وائس پرنسپل شیخ محسن ، اسٹاف اور مینجمنٹ نے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے اور تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔