دیگلور کے طالب علم حافظ سید ریحان نے مکمل قرآن مجید صبح سے لیکر شام سنائی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ بحمداللہ تعالیٰ
کل بروز پیر 27 فروری 2023 کو مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن نرنگل روڈ دیگلور میں ایک طالب علم حافظ سید ریحان ابن سید عبدالرشید صاحب ہپرگاہ تھڑی تعلقہ بلولی ضلع ناندیڑ نے مکمل قرآن مجید ایک نشست میں صبح 05:00AM سے لیکر شام 08:30PM تک کے اس قلیل اور مختصر سے وقت میں سنانے کے سعادت حاصل کی،
جو کہ ادارہ کے لئے اور یہاں کے جمیع اساتذہ وذمہ داران کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے،اور اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے،اور اس بڑے کارنامے کی انجام دہی پر طالب علم اور اس کے اساتذہ اکرام اور والدین کو جتنی مبارکباد پیش کی جائے کم ہے۔طالب علم حافظ سید ریحان اور ان کے استاذ
محترم *حافظ سید عتیق احمد صاحب* کی اس عظیم جدوجہد محنت و لگن کی دادرسی ادارہ ہذا کے ذمہ داران اور ادارہ ہذا کے محببین کی جانب سے کی جاتی ہے،اورہم سب دست دعا ہے کہ اللہ عزوجل طالب علم اور اس کے اساتذہ اکرام کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کا بدل دنیا وآخرت میں بہترین عطا فرمائے ،
اس بابرکت مجلس میں جمیع اساتذہ اکرام واراکین مدرسہ اور شہریان دیگلور ومحببین مدرسہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جاری کردہ ۔شعبہ نشر واشاعت مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور