الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس و سائنس کالج میں میڈیکل اور انجینیرنگ کالجس میں داخلہ لینے والے تمام طلباءو طالبات کی شاندار تقریب

422

ناندیڑ:(راست (ناندیڑ شہر کا مشہور و معروف ادارہ الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس اپنی محنت و لگن کے ذریعہ نئے نئے کارنامے اپنے نام درج کرواتے ہوئے ( Muslim Minority Institutions ) میں مہاراشٹر اسٹیٹ میں اپنی ایک انفرادی پہچان بنارہا ہے۔ اسی ضمن میں NEET 2021 میں الرضوان جونیر کالج سائنس کے 10 طلباءنے میڈیکل کے الگ الگ شعبوں میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی۔

اسی کے ساتھ ساتھ MHT-CET کے ذریعہ 10 طلباءنے انجینیرنگ کے شعبوں میں داخلہ لیکر الرضوان جونیر کالج سائنس کو ایک انفرادی پہچان دیدی ہے۔ جہان تک الرضوان سائنس کالج کا تعلق ہے الرضوان Tuition Free Full Day College کے ذریعہ جانا و پہچانا جاتا ہے۔ اس کالج سے منسلک طلباءکو Tuition Free ایجوکیشن دیا جاتا ہے۔ Full Day Eduucation سسٹم کے ذریعہ اور لیکچرارس کی سبجیکٹ وائس ٹیم مہیا کراتے ہوئئے ایک خوشگوار ماحول میں درس و تدریس کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ ان خصوصیات کی بدولت الرضوان جونیر کالج مہاراشٹر میں اپنی ایک انفرادی و منفرد پہچان رکھتا ہے۔NEET 2021 اور MHT-CET 2021 ایگزام کے بعد میڈیکل اور انجینرنگ کے کالجس میں داخلے لینے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبا ت کی شاندار اعزازی تقریب 17 اگسٹ 2022 کو الرضوان جونیر کالج میں رکھی گئی تھی۔

جسمیں سیدہ ضوفا انعم سید متین اللہ قادری نے MBBS (Govt. Medical College, Gondia), افراح ثمیں ڈاکٹر احمد ندیم MBBS (IIMSR, Jalna) ، تنزیلہ مختار شیخ BAMS (AACV Aurangabad)، پٹھان سماءکائنات مقرب پٹھان BDS (NRDKC, Nanded) ، طھوریٰ صدف شیخ سلیم BHMS (SSVPHMG, Basmat)، پٹھان انعم مسیرا ایوب خان BHMS (SSVPHMC, Jalna) ، نزہت افزاءقاضی سید شبیرالدین BHMS (SSVPHM College Basmat) ، محمد عمر فاروق محمد فاروق خان BHMS (SMPSKHMC, Ned) ، ماہین فاطمہ عبدالظہور Physiotheropy Ned NPCRC, Ned ، سالوئے نکیتہ شانتی ناتھ Physiotherapy NPCRC Ned، MHT-CET کے ذریعے ہانیہ عدین محمد کریم الدین B.E. (C.S.) SGGS college, Nanded ، سید شیعب الدین قادری سید تنویر الدین قادری B.E. (I.T.) SGGS college, Nanded ، قُدسیہ فرحینہ محمد واہاب الدین قاضیB.E. (C. S.), MGM College, Ned. ، بھگت روی ناراین B.E. (I.T.) MGM College, Ned.، ہنزلہ احمد تضفّل احمد B.E. (C.S.) MGM College, Ned.، اویناش وٹھل راٹور B.E. (E. & Tel.) MGM College, Ned.، شیخ طیّب شیخ جاویدB.E. (CS) MGM College, Ned.، تاسین خان الیاس خان B.E. (C.S.) MGM College, Ned. ان تمام طلباءو طالبات کو اعزازی تقریب میں مدعو کیا گیا اور سبھی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

جبکہ سیدہ ضوفا انعم، افراح ثمین، تنزیلہ مختار ، پٹھان سماءکائنات، محمد عُمر خان، ماہین فاطمہ، سالوئے نکیتہ بھی مستقبل کے ڈاکٹرس اوریہ تمام طلباءالرضوان پرائمری و ہائی اسکول کے طالب علم رہے چکے ہیں۔ اور الرضوان سائنس کالج میں بھی انھوں نے اپنی تعلیم کو جاری و ساری رکھتے ہوئے Professional career ، کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ تمام طلباءنے پرائمری ، ہائی اسکول و جونیر کالج NEET, JEE میںاسکور کرتے ہوئے الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کا نام روشن کیا۔