• 425
    Shares

دبئی ۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی جنگی طیاروں نے حمص کے مشرقی دیہی علاقے میں التیفور کے فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں شام میں ایران کی ہم نوا ملیشیاوں کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ التیفور کے ہوائی اڈے پر ایرانی ملیشیاوں کے گودام اور ڈرون طیاروں کا اڈہ موجود ہے۔ جمعہ کے روز شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے التنف کے علاقہ میں التیفور کے فوجی ہوائی اڈے کی سمت حملہ کیا۔ اس کے نتیجے 6 شامی فوجی زخمی ہو گئے اور مادی نقصان بھی پہنچا۔ ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شامی فضائی نظام نے دشمن کے زیادہ تر میزائل مار گرائے۔ المرصد گروپ کے مطابق شام کے وسط میں اور مشرق میں زور دار دھماکے سنے گئے جو غالبا اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہوئے۔ذشتہ ماہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اپنے ماسکو کے دورے کے دوران میں کہا تھا کہ ایران کی موجودگی تک شام میں استحکام نہیں آسکتا۔ اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل شمالی سرحد کے نزدیک ایران کے قدم جمانے کے سامنے ہاتھ باندھ کر نہیں رہے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں