ناندیڑ:31ڈسمبر(راست)بچوں کی تعلیم وتربیت کی زیادہ تر ذمہ داری ماو¿ں پرہوتی ہے لیکن اکثر ماو¿ں کی محنت اندیکھی ہوجاتی ہے اس تعلق سے البروج انٹرنیشنل سکول نے بہت ہی عمدہ پہل کرتے ہوئے اسکول میںزیرتعلیم طلباءکی والدین کاایک فورم تیار کیا اورانکی ایک سہ ماہی میٹنگ Mother’s Coffee Meet منعقد کی گئی ۔اس مرتبہ میٹنگ میں خواتین کے درمیان مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نہایت عمدہ طریقہ سے اپنی صلاحیتوںں کامظاہرہ کیا ۔ اس مقابلے میں کامیاب خواتین کو انعامات اورسرٹیفکٹ سے نوازا گیا ۔مقابلہ کی جج ممتاز وہاس نے اپنے خطاب میں اسکول کی اس منفرد پہل کوسراہا اور اسکول کی دیگر سرگرمیوں پرمسرت کااظہار کیااورزوردیا کہ یہی سرگرمیاں البروج انٹرنیشنل اسکول کو منفردوممتاز بناتی ہیں۔