ممبئی ۔ ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ امن فوج کے لئے دو لاکھ کووڈ ۔ 19 ویکسین کے تحفہ کا اعلان کیا گیا۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے کی جانب سے تیار کردہ ایسٹرو زینکا کووشیلڈ ویکسین کا کارگو 27 مارچ کی صبح ممبئی سے روانہ ہوا۔ محکمہ ویکسین کی شدید ضرورت کے پیش نظر برآمدات میں کمی کے فیصلے کے باوجود حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ وزیر خارجی امور ایس جئے شنکر نے فروری میں منعقدہ اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کے اجلاس میں اس کا وعدہ کیا تھا جس کی تکمیل کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ قیام امن آپریشن کے انڈر سکریٹری جنرل جین پیئر لیکروزن نے ویکسین کی فراہمی کے لئے حکومت ہند اور ہندوستانی عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ویکسین کی فراہمی سے قیام امن فوج اپنی زندگیوں کے تحفظ کے ساتھ محفوظ طریقہ سے خدمات جاری رکھیں گے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں