اقلیتی محلّوں میں حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ
لائٹ گراہکوں کی 27 اکتوبر کومیٹنگ
اورنگ آباد، 24 اکتوبر. (پی ایس آئی) اورنگ آباد شہر کے تمام لائٹ گراہک جو وقت پر اپنا لائٹ بل ادا کرتے ہیں ان تمام گراہک ،اسکول، ہاسپٹل، مسجد، دوکان والے، ہوٹلس والے وغیرہ مالکان کی ایک انتہائی ضروری میٹنگ بار بار حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف محسن احمد اردو پرائمری و ہائی اسکول عمارت ، سر سیدکالج کے سامنے روشن گیٹ میں بتاریخ 27/10/2018 بوقت صبح ٹھیک 10:30 بجے منعقد کی گئی ہے ۔اورنگ آباد شہر کے تمام لائٹ گراہکوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے وقت پر ادا کئے ہوئے لائٹ بل کی تین ماہ کی رسید کی زیراکس ساتھ میں لے کر آئے تاکہ ہمارے بار بار بجلی سپلائی کے ذمہ دار اوم پرکاش بکوریہ کو میں نے شخصی طور پر بات کرنے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ بند نہیں ہورہی ہے جب کہ ہم دوسرے شہروں سے زیادہ لائٹ بل وقت پر ادا کرتے ہیں۔ اقلیتی محلّوں میں لوڈ شیڈنگ حد سے زیادہ ہے، حکومت وقت کے ساتھ افسران کانظریہ بھی اقلیتوں کے تعلق سے اچھا نہیں ہے۔جو لوگ لوڈ چوری کرتے ہیں اوروقت پر بل ادا نہیں کرتے ہیںاُن کے خلاف MSEB کا لائحہ¿ عمل انتہائی کمزور ہے کیونکہ MSEB کے اسٹاف خود اس چوری میں شامل ہیں۔ اس کی سزا وقت پر بل ادا کرنے والے گراہکوں کو کیوں؟ لہذا تمام وقت پر بل ادا کرنے والے گراہکوں کی جانب سے MSEB اورحکومت وقت کے خلاف گراہک منچ اورعدالت میں جانے کے لیے اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیاہے، لہذا وقت پر بل ادا کرنے والے حضرات اس میٹنگ میں ادا کیئے گئے بل کی زیراکس کے ساتھ شرکت کی اپیل محسن احمد کنوینر بجلی گراہک منچ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے MSEB کے خلاف ریاستی انفارمیشن کمشنر اورنگ آباد میں کیش نمبر 136/2013 بتاریخ 18/03/2013 کا فیصلہ بھی محسن احمد اوران کے ساتھیوں کے حق میں آیاتھا۔ جس میں GTL کمپنی کو جان بوجھ کر فائدہ پہنچانے اورگراہکوں کی لوٹ اورسرکار کی خاموشی کے خلاف یہ دعویٰ کورٹ میں داخل کیا گیا تھا۔