لکھنؤ:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا، ’’اگر اتحاد اقتدار میں آیا تو یوپی میں دو وزرائے اعلیٰ ہوں گے، ایک او بی سے طبقہ سے ہوگا اور دوسرا دلت طبقہ سے۔ اس کے علاوہ تین نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کئے جائیں گے، جن میں سے ایک مسلم طبقہ سے ہوگا۔‘