اقبال حسین صدیقی مدرس کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیاب

ناندیڑ۔12اکتوبر ۔(نامہ نگار)جناب نصرت حسین صدیقی صاحب(مرحوم ) کے فرزندجناب اقبال حسین صدیقی ، مدرس مدینتہ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں۔ علاج کے لئے مع افراد خاندان ایک ماہ سے پونے میں مقیم ہیں۔ آج 12 اکتوبر بروز جمعہ کو پونے کے انعامدار ہاسپٹل میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اہم آپریشن الحمداللہ کامیاب رہا ۔ موصوف کی حالت بہت اچھی ہے۔ کڈنی عطیہ دینے والے صاحب بھی بہتر حالت میں ہیں۔ آپ تمام سے درخواست ہے کہ جناب اقبال حسین صدیقی سر کی کامل صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ، برادر اقبال حسین صدیقی کو اپنی رحمت خاص سے شفائے عاجلہ اور کاملہ عطاء فرمائے۔بھردے۔ آمین یا رب العالمین۔

Leave a comment