• 425
    Shares

کابل: افغانستان میں صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران پیر کی رات ایک آئی اے ایف کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔افغان فوج کے 215 کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکنیکی خرابیوں کے باعث ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔ بعد میں ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں افغان سلامتی دستہ کے ایک آپریشن میں کم از کم 30 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم، طالبان نے اس کارروائی میں اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں