• 425
    Shares

کابل۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے دنیا سے گوہار لگائی اور استفسار کیاکہ خانہ جنگی کی وجہہ سے ان کے ملک کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے جس پراپنا ردعمل پیش کریں۔

دنیاکے بہترین لیگ اسپنر میں سے ایک خان نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”متحرم دنیا کے قائدین!میرا ملک کشیدگی کا شکار ہے‘ ہزاروں کی تعداد میں بے قصور لوگ بشمول بچے اور عورتیں ہر روز شہید کئے جارہے ہیں‘ گھروں کو جائیدادوں کو تباہ کیاجارہا ہے۔

ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ ہمیں اس کشیدگی میں نہ چھوڑیں۔

افغانوں کو مارنا او رافغانستان کو تباہ کرنا بند کریں۔ ہم امن چاہتے ہیں“

سن رائزرس حیدرآباد کی انڈین پریمیر لیگ میں خان نمائندگی کرتے ہیں اوراکٹوبر نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20عالمی کپ کے دوران اپنے ملک کے کلیدی کھلاڑی ہیں۔

افغانستان میں افغان قومی دستوں او رطالبان کے درمیان گھمسان کی لڑائی چل رہی ہے۔ ملک کے شمالی حصہ پر طالبان کے قبضے کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے یہاں پر تشدد میں اضافہ ہوگیاہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں