• 425
    Shares

کابل ، 5 ستمبر (یو این آئی) افغانستان کی سرکاری ایئرلائن ’اریانا افغان ایئرلائنسز‘ نے اتوار کو طالبان کی جانب سے 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر قبضے کے بعد پہلی بار گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کیں مقامی نیوزچینل طلوع نیوز نے یہ اطلاع دی چینل نے رپورٹ کیا کہ اریانا افغان ایئرلائنز نے کابل سے ہرات ، مزار شریف اور قندھار کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں ایک اور مقامی نجی ایئرلائنز ’کام ایئر‘ نے 15اگست کو طلبان کے کابل پر قبضہ کے بعد پیدا ہونے والے ہنگامی حالات کے خوف سے اپنے طیارے حامد کرزئی ہوائی اڈے سے ایران کے شہر مشہد میں منتقل کر دیئے ہیں ۔ خیال رہے 31 اگست کو ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ایئرپورٹ پر طالبان نے اپنا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کی ایک تکنیکی ٹیم کابل ایئر پورٹ پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ ایک قطری طیارہ جس میں رینکنگ حکام اور متحدہ عرب امارات کا ایک اور طیارہ انسانی امداد لے کر دو دن قبل کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تھا۔قابل ذکر ہے کہ کابل ائیر پورٹ سے جمعہ کے روز مزار شریف کے لیے پہلی مجوزہ گھریلو پرواز منسوخ کر دی گئی تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔