کابل: شورش زدہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی کنبہ کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیان واپی مسجد قضیہ محض مسلم پرسنل لاء اور وقف بورڈ کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑا جا سکتا …ظفر آغا
رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔