اعلیٰ ڈگری یافتہ ضلع پریشد پرائمری اساتذہ کوکلاس(۱)‘کلاس(۲) آفسر کے عہدوں پرتقرر کرنے کافیصلہ

ناندیڑ:8 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر کے ضلع پریشد کے پرائمری اسکولوں میں برسر خدمت نیٹ‘سیٹ’پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ اساتذہ کلاس ون ‘کلاس ٹو بلاک ایجوکیشن آفیسر ‘بلاک‘جونیئر کالج کے پرنسپل ‘کے عہدوں پرمقرکئے جائیںگے ۔اس طرح کاپالیسی ساز فیصلہ ریاستی حکومت نے اپنی کابینہ میٹنگ میں کیا ہے۔

ڈگری یافتہ اساتذہ کی فہرست معہ تفصیلات حکومت نے طلب کی ہے ۔ اب تک پرائمری اساتذہ کو اعلی عہدوں پرترقی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔لیکن اب اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ کو اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے کاراستہ صاف ہوگیا ہے۔ چنانچہ نندوربار ضلع کے ضلع پریشد کے محکمہ پرائمری ایجوکیشن نے نیٹ’سیٹ ‘ پی ایچ ڈی یافتہ پرائمری اساتذہ کی فہرست تیارکرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے اساتذہ میں خوشی کااظہار کیاجارہا ہے۔

Leave a comment