اعظم خان کے بیٹے محمد عبداللہ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

454

لکھنؤ: اعظم خان کے بیٹے محمد عبداللہ کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رکن قانون ساز اسمبلی کی نااہلی برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ نے محمد عبداللہ کی بطور رکن قانون ساز اسمبلی نااہلی کو برقرار رکھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں تاریخ پیدائش مشکوک ہونے کی وجہ سے نااہلی کا فیصلہ سنایا۔ جسے اب سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔ اسمبلی الیکشن لڑتے ہوئے عبداللہ پر اپنی عمر زیادہ بتانے کا لگاجھوٹا حلف نامہ دینے کا الزام ہے۔

اس معاملے میں عبداللہ کے خلاف درخواست الیکشن میں ان کے حریف بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کاظم علی خان نے دائر کی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عبداللہ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے بیٹے ہیں۔ حال ہی میں اعظم خان کو بھی نفرت انگیز تقریر کیس میں عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔