• 425
    Shares

رامپور:ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی یوگی حکومت سما ج وادی پارٹی(ایس پی)رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو ہراساں کررہی ہے۔مسٹر قریشی نے ہفتہ کی رات ایس پی رکن پارلیمنٹ کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اورہمت و حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مسٹر خان کی ایم ایل اے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے کہا کہ ایس پی رکن پارلیمنٹ پر ظلم و زیادتی ہورہی ہے ا سکے لئے وہ بس دعا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وہ ڈیڑھ سال کے بعد پہلی بار گھر سے باہر نکلے ہیں اور اعظم کے اہل خانہ کی خیریت لینے آئے ہیں۔ جوہر یونیورسٹی کے بارے میں کہا کہ اس بل کو پاس کرنے میں روکاوٹیں پیدا کی جارہی تھیں تاکہ مسلم صرف محنت مزدوری ہی کرتے رہیں اور پڑھائی لکھائی نہ کرسکیں۔ رامپور والوں کی کمی ہے کہ انہوں نے اعظم خان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔