اعظم خان اتنی گندگی پھیلا رہے ہیں کہ ان کی زبان کی ختنہ کردینی چاہئے: اداکار راجا بندیلا
للت پور: جھانسی للت پور لوک سبھا سیٹ سے بھاجپا امیدوار کی حمایت میں آئے اداکار راجا بندیلا نے اعظم خان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اتنی گندگی پھیلار ہے ہیں ،انکی زبان کی ختنہ کرنی چاہئے .
ویڈیو
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور راہل گاندھی ‘ رافیل رافیل ‘ ہی کرتے رہ گئے ۔
اس کے علاوہ انھوں نے بی جے پی کے لیڈران کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بھی زہر افشانی کرتے رہتے ہیں جو کہ غلط ہے.
#UrduNewsUttaPardseh #Lalitpur #AzamKhan #ActorRajaBundela