ممبئی: مارکیٹ میں ان دنوں نقلی موبائل چارجر کی بھرمار ہے۔ نقلی موبائل چارجر اسمارٹ فون کی بیٹری پھٹنے یا اچانک موبائل میں ٓآگ لگنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ کئی معامات میں نقلی موبائل چارجر کی وجہ سے موبائل میں دھماکہ ہوا اور لوگوں کی جان تک چلی گئی ہے۔ چنئی میں حال ہی میں ایک واقعہ میں ایک شخص اور اس کی بیٹی کی موت ان کے موبائل فون میں دھماکہ ہونے کے بعد ہوگئی۔علاوہ ازیں اگر ٓآپ نقلی چارجرکا استعمال کرتے ہیں تو اس کا اثر بیٹری کی کارکردگی پر بھی پڑتا ہے۔ ٓآئیے ہم ٓآپ کو بتاتے کچھ ایسے طریقے جس سے ٓآپ یہ شناخت کرسکتے ہیں کہ ٓآپ کا موبائل چارجر اصلی ہے یا پھر نقلی۔س
یمسنگ چارجر : یوں توسیمسنگ کے اصلی اور نقلی موبائل چارجرزکے درمیان فرق کرنا مشکل ہے۔ تاہم ٓآپ چارجر کے اوپر پرنٹ کئے گئے ٹیکسٹ کی بنیاد پر سیمسنگ کے اصلی چارجر کی شناخت کرسکتے ہیں۔ اگر چارجر میں دیگر باتوں کے ساتھ اے پلس اور میڈ ان چین لکھا ہے تو یہ چارجر نقلی ہوسکتا ہے۔
آئی فون موبائل چارجر : ایپل کے ٓآئی فون کے نقلی چارجر بڑی تعداد میں بازار میں دستیاب ہیں۔ اصلی اور نقلی چارجر کے درمیان پہچان کرنا مشکل ہے۔ اصلی چارجر میں ڈیزائنڈ بائی کیلی فورنیا لکھا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ٓآئی فون کے نقلی چارجر میں ایپل کے لوگوں کا رنگ عام طور پر زیادہ گہرا ہوتا ہے۔
شیومی کا موبائل چارجر : شیومی کے نقلی چارجر کی شناخت کیلئے اس کے کیبل ( چارجر کی تار ) کی لمبائی کو ناپئے۔ اگر کیبل کی لمبائی 120 سینٹی میٹر سے کم ہے اور اڈاپٹر کا سائز عام سائز سے بڑا ہے تو یہ نقلی چارجر ہی ہوگا۔
ون پلس کا چارجر : ون پلس کے نقلی ڈیش چارجر کی شناخت کرنا انتہائی ٓآسان ہے۔ اگر ٓآپ اوریجنل ڈیش چارجر کو موبائل میں لگائیں گے تو ریگولر بیٹری چارجنگ کے نشان کی بجائے اس میں فلیش کا نشان ٓآجاتا ہے۔ وہیں نقلی ڈیش چاجر میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں