اشوک چوہان کی بی جے پی میں شمولیت کی خبریں

محض افواہ ‘اورسازش کاحصہ :مانیک راو ٹھاکرے

1,339

ناندیڑ:7ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)فی الحال یہ زوردار چرچا ہے کہ کانگریس لیڈر اشوک راو چوہان بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ افواہیں ہیں، ایک طرح کی سازش ہے۔ اشوک راو ریاست میں کانگریس کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔اس طرح کاردعمل کانگریس کے سینئر قائد مانیک راو ٹھاکرے نے دیاہے۔

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو مہم کی تیاری کے لیے بدھ کو ناندیڑ میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو چوہان، مانیک راو ٹھاکرے سمیت ضلع کے کانگریسی عہدیدار موجود تھے۔ اس وقت، ٹھاکرے نے کہا، کچھ حلقے اور پارٹیاں اشوک راو کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ اشوک راو ایماندار ہیں۔
چوہان خاندان نے اپنے والد کے زمانے سے ہی کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے۔ لہٰذا ان کے بارے میں ایسے خیالات اور افواہیں پھیلانا ایک سازش ہے۔ ٹھاکرے نے یہ بھی اپیل کی کہ کوئی بھی اس سازش کا شکار نہ ہو۔