اشوک راﺅ چوہان بی جے پی کی راہ پر؟

ناندیڑ:یکم۔اگست (ورق تازہ نیوز)گزشتہ ایک ماہ میں ریاست کے سیاسی ماحول میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے 50 ایم ایل ایز کے ساتھ مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی اور ادھو ٹھاکرے کی حکومت گر گئی۔

مگر معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سابقہ وزیراعلیٰ چوہان اور ناندیڑ ضلع کے دیگر کانگریسی ارکان اسمبلی و ایم ایل سی کے علاوہ ریاست کے کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت کامن بنالیا ہے اور عنقریب اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

دریں اثناءناندیڑ کے ایم پی چکھلی کر نے انکشاف کیا کہ جلد ہی اشوک چوہان بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ ناندیڑ کے ایم پی پرتاپ راو چکھلیکر نے چوہان کو بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔جیسے ہی اشو ک چوہان کی کانگریس چھوڑنے کی بحث شہر میں شروع ہوگئی اسکےبعدکانگریس کے مسلم قائدین کافی پریشان ہیں۔حالانکہ اشوک چوہان نے انکی بی جے پی میں شمولیت کی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔