اس ملک کے وزیراعظم نے مودی کے پاؤں چھوئے
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کے روز ”پاپا نیو گنی“ میں خصوصی استقبال ہوا جب وہ فورم فار انڈیا پیسفک آئی لینڈس کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کے تیسرے چوٹی اجلاس کی میزبانی کے لیے وہاں پہنچے تھے۔پیسفک جزیرہ کے ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرتے ہوئے ان کے ہم منصب جیمس مراپی نے ان کے پاؤں چھوئے اور پھر روایتی خیرمقدم کیا۔
پاپانیوگنی میں عموماً سورج غروب ہونے کے بعد کسی بھی دورہ کنندہ ملک کے قائد کا روایتی اور شاہانہ استقبال نہیں کیا جاتا، لیکن وزیر اعظم مودی کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے وہاں پہنچے تھے۔
مودی نے ٹوئٹ کیا ”پاپا نیوگنی پہنچ چکا ہوں اور وزیر اعظم جیمس مراپی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ایئرپورٹ پہنچ کر میرا استقبال کیا۔ یہ ایک خصوصی اقدام ہے، جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
जब जब हमारे @pmoindia श्री @narendramodi जी को ऐसा सम्मान मिलता है, मन झूम उठता है आत्मा कहती है हम हिंदुस्तानी हैं! पपुआ न्यू गुयना के माननीय प्रधानमंत्री जेम्स परापे ने कैसा सत्कार किया!परमात्मा की कृपा है हमारी पूरी वर्तमान पीढ़ियों पर ऐसे भारत में हमें जन्म दिया! गर्वी भारत! pic.twitter.com/o9AGhXkzwn
— Mahesh Bhavsar (@imaheshbhavsar) May 21, 2023