انٹر نیشنل ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں افریقی ملک کانگو کے جنوبی صوبہ کے ایک گاؤں میں سونے کا پہاڑ ملنے کی خبر ملتے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سونے کو لوٹنے کے لئے دوڑ پڑے ۔

در اصل ، ریپبلک آف کانگو میں اس وقت اچانک سنسنی پھیل گئی جب وہاں سونے کے پہاڑ کی خبر پھیل گئی۔ یہ پہاڑ سونے کا بنا ہوا ہے۔ جیسے ہی آس پاس کے لوگوں کو اس کا علم ہوا تو وہ سبھی ایک کدال اور ہتھوڑا لیکر پہاڑ کی کھدائی کرنے پہنچ گئے ۔ ویڈیو میں ، لوگ سونا جمع کرنے کے لئے مٹی کھودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اس کی گندگی کو دھونے اور اس سے سونا نکالنے کے لئے مٹی کو اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں ۔ جن کو کدال نہیں ملا ، وہ اپنے ہی ہاتھوں سے پہاڑ کی مٹی کو نوچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہجوم اتنا جمع ہوگیا کہ صورتحال کو قابو کرنے اور سنبھالنے کے لئے فوج کو بھیجنا پڑا ۔ تاہم ، ابھی تک کسی سرکاری عہدیدار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ پہاڑ کی مٹی سے نکلنے والا چمکدار عنصر سونا ہی ہے۔ لیکن اس علاقے میں سونے کے پہاڑ کی بات پھیل گئی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔