اس ریاست نے13 جون کے بعد سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

9

Children wearing facial masks, as a precaution after Nepal confirmed the first case of coronavirus in the countryبھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے صوبہ میں کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے 13 جون کے بعد سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ وزیر اعلی شیوراج سنگھ آج رات 8 بجے لاک ڈاؤن پانچ کی نئی گائیڈ لائن کو لیکر مدھیہ پردیش کے عوام سے خطاب کرین گے۔

مدھیہ پردیش کے 52 اضلاع میں سے 51 اضلاع میں کورونا وائرس اپنی دستک دے چکا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ہندسہ 8000 کو پار کرگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کوونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8103 ہو گئی ہے۔