اس بھارتی بلے باز نے ایک اوور میں سات چھکے لگائے ٗویڈیو دیکھیں

1,077

احمد آباد:28/نومبر(ایجنسیز) مہاراشٹر کے روتوراج گائیکواڑ پیر کو وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اتر پردیش کے خلاف ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے لسٹ اے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن گئے۔گائیکواڑ نے یہ ریکارڈ شیوا سنگھ کے49ویں اوور میں حاصل کیا۔اس اوور کی پانچویں گیند نو بال ہونے کی وجہ سے شیوا کو کل سات گیندیں کرنی پڑیں۔

گائیکواڑ نے اوور میں تمام گیندوں پر چھکے لگا کر مجموعی طور پر 43 رنز جوڑے۔اسی اوور میں گائیکواڈ نے اپنی ڈبل سنچری بھی مکمل کی۔ مہاراشٹر کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے گائیکواڑ نے 159 گیندوں پر 10 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 220 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 50 اوورز میں 330 رن تک پہنچایا۔