اس ایکٹرس کی وجہہ سے ثانیہ اور شعیب میں دوری آئی

4,223

کراچی: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جوڑی اس وقت سے سرخیوں میں ہے جب سے یہ افواہ اٹھی کہ دونوں طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ جوڑی کچھ عرصے سے الگ رہ رہی ہے اور ان کے قریبی دوستوں کو پہلے ہی اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہے۔رپورٹس کے مطابق شعیب ملک پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر کے ساتھ قربت اس دھوکہ دہی کی بنیاد ہے۔ دونوں کی ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر چہ می گوئیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔شعیب ملک اور عائشہ عمر نے 2021 میں ایک گرما گرم فوٹو شوٹ کیا تھا۔ پاکستانی کرکٹر نے اُس وقت اداکارہ کی جانب سے فوٹو شوٹ کے دوران ان کی مدد کرنے پر عائشہ عمر کی تعریف بھی کی تھی۔

عائشہ عمر پاکستان میں ایک مقبول چہرہ ہے۔ وہ کئی فلموں میں اداکاری کر چکی ہے۔ وہ ایک فعال یوٹیوبر بھی ہے۔ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کے ناطے عائشہ عمر کو پاکستان میں اسٹائل آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے۔عائشہ عمر نے 2015 میں ہٹ رومانٹک کامیڈی فلم کراچی سے لاہور کے ذریعہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس نے 2017 میں یلغار اور 2019 میں کاف کنگنا سمیت دیگر مشہور ہٹ فلموں میں بھی کام کیا۔اطلاعات کے مطابق عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی شدہ زندگی میں ہلچل مچا دی ہے۔

ان کی آن اور آف اسکرین کیمسٹری نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی زندگی میں مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ شعیب کے مقابلہ ثانیہ مرزا زیادہ تکلیف دہ دور سے گذر رہی ہیں۔عائشہ عمر کی عمر41 سال ہے۔ وہ فلموں میں آنے سے پہلے ماڈل تھی۔ عائشہ عمر نے کُرکُرے، ہارپک، کیپری، پینٹین اور زونگ سمیت مشہور برانڈز کے اشتہارات میں کام کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے دبئی میں اپنی رہائش ایک نئے گھر میں شفٹ کرلی ہے۔ اس سے قبل ثانیہ، دبئی کے پام جمیرہ میں شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ رہتی تھیں لیکن حال ہی میں انہوں نے دوسری جگہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ جب بھی وقت ملتا دونوں دبئی میں واقع اپنے گھر پہنچ جاتے تھے اور اپنے بچے کے ساتھ ایک ساتھ وقت گذارتے تھے۔حال ہی میں، ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’ٹوٹے ہوئے دلوں‘ کے بارے میں ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔ اس اسٹوری نے انٹرنیٹ استعمال کنندگان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی تھی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’’ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟‘‘ اس کا جواب بھی وہیں تحریر تھا کہ ’’اللہ کی تلاش میں۔‘‘