اسکول کی بچیوں کو زہر دینا ’’ناقابل معافی جرم‘‘ ہے: ایرانی سپریم لیڈر

264

ایران کے سپریم لیڈر نے پیر کے روز کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران میں اسکول کی طالبات پر زہر کے حملے ایک "ناقابل معافی” جرم ہے۔ نومبر میں شروع ہونے والے حملوں کا سلسلہ ایران کے 31 صوبوں میں سے کم از کم 25 تک پھیل گیا ہے۔ جس سے سینکڑوں طالبات متاثر ہوئی ہیں۔”حکام کو طالبات پر زہر آلودگی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جانی چاہئے ، "علی خامنہ آی کے حوالے سے ریاستی میڈیا نے ایک بیان میں بتایا۔

سرکاری میڈیا اور عہدیداروں کے مطابق ، مختلف اسکولوں میں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی لڑکیوں کو نومبر سے "ہلکے زہر” کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بعض حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کی تعلیم کے مخالف مذہبی گروپوں کی کاروائی ہو سکتی ہے۔کچھ والدین اپنے بچوں کو اسکول سے باہر نکال رہے ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔