اسکول میں طالبات کے ساتھ ڈانس کرنے والا ٹیچر معطل

6

دموہ،31 اکتوبر(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کی ہٹا تحصیل کے تحت سرکاری سیکنڈری اسکول مڈیودو میں تعینات انچارج پرنسیپل راجیش مڈا کو ہال کے اندر طالبات کے ساتھ جمعہ کو فحش ڈانس کرنے کے معاملے میں طالبات کے ذریعہ کی گئی شکایت کے بعد ضلع کلیکٹر ایس کرشن چیتنیہ نے فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع ایجوکیشن افسر ایس کے مشرا نے بتایا کہ جمعہ کو ہٹا ڈولپمنٹ بلاک میں مڈیادو کے سرکاری سیکنڈری اسکول میں تعینات پرنسیپل راجیش مڈا نے شراب کے نشے میں اسکول کے کمرے میں دروازہ بند کرکے طالبات کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور ویڈیو بنایا تھا۔ ٹیچر کی حرکت سے ڈری سہمی طالبات نے اس کی شکایت اپنے گھروالوں سے کی۔اس کے بعد شکایت ہٹا کے ڈولپمنٹ بلاک ایجوکیشن افسر سے کی گئی۔اس معاملے میں واقعہ صحیح پائے جانے پر رپورٹ کلیکٹر کو پیش کی گئی۔ اس معاملے میں کلیکٹر نے پرنسیپل راجیش منڈا کو فوری اثر سے معطل کردیا،انہیں ڈولپمنٹ بلاک کے دفتر پٹیرامیں منتقل دیا گیا ہے۔