اسکندریہ میں سونامی کے مناظرسے خوف وہراس

قاہرہ : مصر کے مختلف شہروں بالخصوص ساحلی شہر اسکندریہ میں آنے والے سونامی طرز کے طوفان نے خوف وہراس کی فضا پیدا کردی۔خوفناک سمندری طوفان اور پانی کی لہروں نے راہ میں آنے والی گاڑیوں، درختوں اور یگر ہرچیز کو دھکیل دیا۔سمندری لہریں 5 میٹر تک بلند ہوئیں جب کہ ہوا کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے ساتھ درمیانے اور نچلے بادلوں اور بارش کے باعث درجہ حرارت 7 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔اسکندریہ گورنری کی انتظامیہ سمندری طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے۔ پانی میں پھنسی کاروں کو نکالنے کے لیے واٹر سکشن کاروں اور کرینوں کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو لے جانے کے لئے ایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا۔

Leave a comment