اسکالر کڈز انٹرنیشنل اسکول میں یوم مطالعہ کا اہتمام

ناندیڑ۔15اکتوبر (فیروز خان)بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش 15اکتوبر کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ اُنھیں بھارت میں میزائل مین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس دن یعنی 15اکتوبر کے روز کالجس اور اسکولس میں یوم مطالعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شہر کے واجئے گائوں علاقہ میں واقع اسکالر کڈز انٹرنیشنل اسکول میں بھی کئی چھوٹے چھوٹے بچوں نے پورے دن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے ضمن میں یوم مطالعہ کا اہتمام کیا۔ اسکول کے بچوں نے نہ صرف یوم مطالعہ کا اہتمام کیا بلکہ اے پی جے عبدالکلام کی مُصور کشی بھی کرتے ہوئے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسکالر کڈز انٹر نیشنل اسکول کے ڈائریکٹر جبار بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولی بچوں میں پڑھائی سے متعلق دلچسپی بڑھانے اور اُنھیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اُن کے ہنر میں مزید نکھار پیدا کرنے کی غرض سے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Leave a comment