نئی دہلی :بجٹ ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روانگی سے پہلے مسافر کورونا وائرس پازیٹو پایا جاتا ہے تو کمپنی انہیں پورا پیسہ واپس کر دے گی۔ حالانکہ اس کیلئے مسافروں کو آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کو اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام کے ساتھ بک کرنا ہوگا۔سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن: فی الحال یہ سہولت صرف دہلی ، گروگرام اور ممبئی میں ہی دستیاب ہے اور مسافر سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

مہاراشٹر میں جمعرات کو ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 35952 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعاد بڑھ کر 26 لاکھ 833 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ چار دن میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ جمعرات کو 111 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 795 ہوگئی ہے ۔

299 روپے میں کووڈ ٹیسٹ کی سہولت: اسپائس ہیلتھ اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام ملک کا سب سے سستا آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ صرف 299 روپے میں پیش کرتا ہے جو کہ مارکیٹ کی قیمت 850 روپے کا ایک تہائی ہے۔ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپائس جیٹ کے مسافر ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ ہر کوئی شخص اسپائس جیٹ اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں 499 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

بجٹ ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ (Spicejet) نے اعلان کیا ہے کہ اگر Departure سے پہلے مسافر کورونا وائرس پازیٹو COVID positive پایا جاتا ہے تو کمپنی انہیں پورا پیسہ واپس کر دے گی۔ حالانکہ اس کیلئے مسافروں کو آرٹی۔پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کو SpiceHealth.com کے ساتھ بک کرنا ہوگا۔
نومبر 2020 سے یہ سہولت دے رہی ہے اسپائس جیٹ: بتادیں کہ اسپائس ہیلتھ اسپائس ہیلتھ ڈاٹ کام ایک ہیلتھ کیئر کمپنی ہے جس کی بنیاد اسپائس جیٹ کے پرموٹر اجے سنگھ اور اونی سنگھ نے رکھی ہے جو نومبر 2020 سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیت پیش کررہے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات ہر دن نئے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر دن کورونا کے 50 ہزار سے زیادہ نئے معاملات اب سامنے آنے لگے ہیں ۔

سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن: فی الحال یہ سہولت صرف دہلی ، گروگرام اور ممبئی میں ہی دستیاب ہے اور مسافر سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن بھی منتخب بھی کرسکتے ہیں۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے معاملات میں 80 فیصد معاملات ملک کی چھ ریاستوں مہاراسٹر ، پنجاب ، کیرالہ ، کرناٹک ، چھتیس اور گجرات سے سامنے آرہے ہیں ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 59 ہزار 118 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 257 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ نئے معامالت سامنے آنے کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 652 ہوگئی ہے ۔