اسٹیٹ وقف بورڈ کے نو منتخب چیرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا کا کانگریس صدر دفتر پر استقبالیہ

ممبئی (پریس ریلیز)حال ہی میں حکومت مہاراشٹر کے ماتحت آنے والے اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیرمین کی حیثیت سے مجلس قانون ساز کونسل کے رکن اور ایوت محل کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر وجاہت مرزا کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔

آج ڈاکٹر مرزا نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون ممبئی پر تشریف لائے اس موقع پر ان کا استقبالیہ کیا گیا اس وقت مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سیکریٹری و اقلیتی کمیشن کے سابق صدر مناف حکیم، سابق ایم ایل سی حسنہ بانو خلیفے، جنرل سیکریٹری دیوانند پوار، جنرل سیکریٹری پرمود مورے، جاوید احمد و دیگر کارکنان موجود تھے۔ ایسی معلومات مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری آفتاب شیخ نے دی۔