اسٹینڈینگ کمیٹی کے 8نئے ارکان کاانتخاب‘عبدالرشید اورفاروق حسین بدویل کاشمار

0 12

ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میں اہم کے مسائل پربحث

ناندیڑ©:30نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کا اجلاس عام آج بروز جمعہ کودوپہر تین بجے کارپوریشن کے اجلاس ہال میں منعقد ہو ا۔میئر شریمتی شیلا کشور بھورے کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں میونسپل کمشنر لہوراج مالی ‘ڈپٹی میئر ونئے گرڈے پاٹل ‘ شہر سیکریٹری سندھونے شہ نشین پر موجود تھے ۔ آج کے اجلا س میںشہر کے صاف صفائی ‘ اسٹریٹ لائٹ اور شہر میں نصب غیر مجاز بینرس کے معاملے پر کافی بحث ہوئی ۔ جس پرکمشنر نے اطمینان بخش جواب بھی دیا ۔آ ج کے اجلاس میں اسٹینڈئنگ کمیٹی کے آٹھ نئے ارکان کاانتخاب عمل میں آیا۔ اس سے قبل اسٹینڈئنگ کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا تھا لیکن منسوخ کردیاگیا جسے کل یکم ڈسمبر کوصبح گیارہ بجے رکھاگیا ہے ۔ جس میں 2کروڑ کے کاموںکو منظوری دی جائے گی ۔ آج کارپوریشن کااجلاس عام دوپہرتین بجے منعقد ہوا ۔ جس میں ابتداءمیں برسراقتدار و اپوزشن جماعت کے کارپوریٹرس نے شہر میں نصب غیر مجاز بینرس کے خلاف کاروائی اورانھیں جلد سے جلد نکالنے کامطالبہ کیا ۔جس پر کمشنر نے کہاکہ کل سے کاروائی شروع ہوجائے گی ۔ اپوزشن لیڈر گرپریت سنگھ سوڈی نے شہر میں خانگی کمپنی کے معرفت اٹھائے جانے والے خشک او ر گیلہ کچرے کے بارے میں کہا کہ ایک طرف جہاں کارپوریشن عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خشک اور گیلہ کچرا الگ الگ رکھیں لیکن کارپوریشن کی گاڑیوں میں دونوں کچرے کو ایک ساتھ ہی رکھاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ کارپوریٹرس نے کارپوریشن کی جانب سے اسٹریٹ لائٹ کے مرمت کے کام بند پڑنے اور نئے اسٹریٹ لائٹ نصب کرنے کا کام بند رہنے پر کارپوریشن انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر کمشنر نے کہا کہ شہر میں دو کروڑ کی لاگت سے نئے اسٹریٹ لائٹ نصب کئے جارہے ہیں جسکے بجٹ کو منظوری دی گئی ہے ۔ آج کے اجلاس میں ہاو¿س لیڈر وریندرسنگھ گاڑی والے نے کانگریس کے آٹھ نئے ارکان کے ناموں کی فہرست کمشنر کے سپرد کی ۔ جس میں جیوتی کشن کلیانکر ‘ کرونا بھیم راو¿ کوکاٹے ‘ دیانند نامدیو واگھمارے ‘ راجیش لکشمی نارئن ینم ‘ پوجا بالاجی پاو¿ڑے ‘عبدالرشیدعبدالغنی‘فاروق حسین بدویل ‘شرینواس نارائن جادھو شامل ہیں ۔