اسٹارکرسٹیانورونالڈوالنصرکلب میں شمولیت کے لیے الریاض روانہ
عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹاراور پرتگال کے کپتان کرسٹیانورونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچ رہے ہیں جہاں سعودی کلب النصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو اپنی نئی ٹیم کے نیلے اور پیلے رنگ کی نمائش کریں گے۔
رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلودوستو، جلد ہی ملیں گے‘‘ اسٹوری میں النصرکلب کو ٹیگ کیا گیا ہے۔
🎥| @Cristiano greets his fans on the way to Riyadh to join his new club! #EKHNews_EN pic.twitter.com/XYU1fTgUhQ
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) January 2, 2023
النصر کلب نے پیر کے روز ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں سے الریاض کے مرسول پارک پر نظر رکھنے کی اپیل کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے عظیم فٹ بالرکرسٹیانو کی آمدپرسب کی نظریں الریاض پرمرکوزہیں جہاں وہ پہلی مرتبہ النصر کے رنگوں میں پیش ہوں گے، یہ تقریب سعودی دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے منعقد ہوگی۔
کلب نے انکشاف کیا کہ کافی توقعات کے بعد ، رونالڈو کے النصر کے ساتھ معاہدے کی تصدیق اختتام ہفتہ پر کی گئی تھی۔یہ معاہدہ 2025 تک جاری رہے گا۔اس معاہدے پردست خط کی تقریب کے دوران میں رونالڈو کو نمبر 7 شرٹ دی گئی جبکہ النصر کلب نے کہا ہے کہ اس نئے اقدام سے’تاریخ رقم‘ ہوگئی ہے۔